سابق رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کو احسن اقبال کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑگیا، پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کرکے 7 دن کے اندر وضاحت طلب کرلی۔
پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس صدر مسلم لیگ ن پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی آئین کا تقاضہ ہے کہ ہر رکن ڈسپلن کی پابندی کرے۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دانیال عزیز کا احسن اقبال کیخلاف بیان پارٹی پالیسی اور حقائق کیخلاف ہے۔
مسلم لیگ ن نے نوٹس کے ذریعے دانیال عزیز سے اپنے بیان پر 7 دن کے اندر وضاحتی جواب طلب کرلیا۔