ملک بھر کی کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 پیسے کمی کے بعد 278 روپے 67 پیسے پر بند ہوئی۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی فروخت قیمت کم ہو کر 279 روپے 87 پیسے پر آ گئی ہے۔





















