معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل اسکرینوں کے ذریعے مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کی جرات کو سلام پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی ڈیجیٹل مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر نصب ڈیجیٹل اسکرینز پر افواجِ پاکستان کی قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی خدمات کے حوالے سے خصوصی پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں۔
پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد مسافروں اور عوام کو ملکی دفاع کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں سے آگاہ کرنا اور قومی یکجہتی کے مناظر کو اجاگر کرنا ہے۔ ایئرپورٹ پر آنے والے شہری ان پیغامات کو سراہتے ہوئے اپنی بہادر افواج کے حق میں بھرپور جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔





















