میلسی کے علاقے تھانہ مترو کی حدود میں 27 سالہ خاتون کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بابر نے دو روز قبل اپنی بیوی فوزیہ کو مبینہ تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے والد کی درخواست پر خاوند کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم بابر نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔





















