معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شہدا کی فیملیز نے بھی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مہران ایئربیس حملے میں شہید ہونےوالے کیپٹن یاسر عباس کے والدین نے کہا کہ پاک سرزمین جانبازوں کی عظیم قربانیوں کی بدولت تاقیامت قائم رہے گی ۔جب تک افواج پاکستان کے بہادر جوان سرحدوں پر موجود ہیں کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
والدہ شہید کیپٹن یاسر عباس نے کہا کہ بہادر بیٹوں کے جذبوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔






















