پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈنے 12 سال قبل کھودے گئے ساؤتھ گمبٹ بلاک کے فیض ون کنویں سے تیل اور گیس کی باقاعدہ پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پی پی ایل کے مطابق فیض ون کنواں 2014 میں کھودا گیا تھا، تاہم تیل و گیس کی ترسیل کے لیے ضروری انفرااسٹرکچر موجود نہ ہونے کے باعث اس سے پیداوار شروع نہیں کی جاسکی تھی۔
کمپنی کے اعلامیے کے مطابق کنویں سے یومیہ 36 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ 750 بیرل تیل حاصل ہوگا۔
پی پی ایل نے بتایا کہ کنویں کو گیس نیٹ ورک اور کمرشل آپریشن سے منسلک کرنے کے لیے 4.5 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی گئی، جس کے بعد پیداوار کا آغاز ممکن بنایا گیا۔
کمپنی نے اس اہم پیشرفت سے متعلق پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔




















