دو دن تیزی کے بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2700 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کم ہوکر 423578 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4717 ڈالر پر آگیا۔ سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے بڑھ کر 8525 روپے ہوگئی۔




















