ایچ ای سی کا ڈبل اور جوائنٹ ڈگری نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ طالب علم ایک وقت میں یونیورسٹی میں دو مختلف پروگراموں میں داخلہ لے سکے گا۔ اس سے پہلے ایک وقت میں ایک ہی ڈگری پروگرام میں داخلہ ممکن تھا۔
دو پروگراموں میں داخلے کیلئے ایک ڈپارٹمنٹ ہونا ضروری نہیں، جوائنٹ ڈگری کیلئے نصف عرصہ ایک یونیورسٹی، نصف دوسری یونیورسٹی میں تعلیم مکمل کرنا ممکن ہوگی، جوائنٹ ڈگری کیلئے دونوں یونیورسٹیوں میں ایم او یو، ایچ ای سی منظوری سے ہونا ضروری ہے۔
جوائنٹ ڈگری پاکستان کے اندر اور باہر بھی ممکن ہوسکے گی، ایچ ای سی کے کمیشن نے ڈبل، جوائنٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔




















