وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی نومولود بیٹی کا نام ویویانا رکھا گیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیرولین لیویٹ نے کہا کہ یکم مئی کو ان کی بیٹی نے خاندان میں خوشیوں کا اضافہ کیا۔ بچی مکمل طور پر صحت مند اور تندرست ہے۔ہم اس خوشی کے نئے مرحلے کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں۔
On May 1st, Viviana aka “Vivi” joined our family, and our hearts instantly exploded with love. 💕
— Karoline Leavitt (@karolineleavitt) May 7, 2026
She is perfect and healthy, and her big brother is joyfully adjusting to life with his new baby sister. We are enjoying every moment in our blissful newborn bubble.
Thank you to… pic.twitter.com/wM1P1zEGsa
یہ کیرولین لیویٹ اور ان کے شوہر نکولس ریکیو کے ہاں دوسری اولاد ہے۔ ان کا پہلا بیٹا نکولس جولائی 2024 میں پیدا ہوا تھا۔




















