وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی اور ادارہ شماریات کے باہمی اشتراک سے آئی ٹی مردم شماری ہوگی، نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا جامع ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت آئی ٹی کے مطابق آئی ٹی ورک فورس کا ملک گیر ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، آئی ٹی مردم شماری میں فری لانسرز، ویڈیو ایڈیٹرز اور کال سینٹر ملازمین کا ڈیٹا بھی جمع ہوگا، کال سینٹر ملازمین کی مہارتوں کو بھی کیٹیگرائز کیا جائے گا۔
آئی ٹی مردم شماری سے قابل اعتماد آئی ٹی ڈیٹا پہلی بار دستیاب ہوگا، حکومت کو پالیسی سازی اور پلاننگ میں مدد ملے، آئی ٹی ماہرین کےلیے بیرون ملک کام کے مواقع بہتر ہوں گے۔




















