عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہانٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ سے تین مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ مریضوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے نیدرلینڈز منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کروز شپ دیگر مسافروں کے ساتھ کینری جزائر کی جانب رواں دواں ہے۔
دوسری جانب جہاز میں سفر کرنے والے ایک سوئٹزرلینڈ کے شہری میں بھی ہانٹا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم سوئس حکام کے مطابق مریض کا علاج مکمل کرلیا گیا ہے اور عام شہریوں کیلئے کسی خطرے کی بات نہیں۔





















