پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےسرمایہ کاروں کےلیےبڑی خوشخبری سامنےآئی ہےجہاں پہلی بارباضابطہ کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ قائم کردیا گیا۔
فنڈ کا ابتدائی سرمایہ پندرہ کروڑ روپے رکھا گیا ہے اوراس میں مارکیٹ کے پانچ بڑے ادارے شامل ہوں گے۔پی ایس ایکس، نیشنل کلیئرنگ،سی ڈی سی،پی میکس اور آئی ایف ایم پی کے درمیان معاہدے پر دستخط متوقع ہیں جبکہ ہرادارہ ابتدائی طورپرتین کروڑروپےفنڈمیں جمع کرائےگا،ذرائع کےمطابق تمام ادارے سالانہ بنیادوں پر اپنے ریونیو کا ایک فیصد بھی فنڈ میں دیں گے۔
وزیرخزانہ کل ایک خصوصی تقریب میں اس اہم پیشرفت کاباضابطہ اعلان کریں گے،مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث اب تک اسٹاک مارکیٹ میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے،رواں سال کے پہلے چار ماہ میں بارہ نئی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ ہوئیں۔
ماہرین کےمطابق کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام سےشیئر بزنس کو فروغ ملے گا اور مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔





















