ملک میں ٹی بی کے جدید ٹیسٹ کی کٹس کی قلت،پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام نے بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سے بجٹ میں کٹوتی پر مشکلات کا اعتراف کرلیا۔
بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سےشعبہ صحت کےبجٹ میں کمی،ملک میں ٹی بی کے جدید ٹیسٹ کی کٹس کی قلت پیدا ہوگئی،ملک کے 60 فیصدٹی بی مریضوں کاتعلق پنجاب سےہے۔
پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کےسربراہ نے سما سے گفتگو میں کہاموجودہ صورتحال میں پہلے سے موجود مشینری ضائع ہونے کا خدشہ ہے،اور مزید مریضوں پر نئے تجربات مناسب نہیں۔
مزیدکہاگلوبل فنڈنےبجٹ میں کٹوتی کی،ہم مائیکروسکوپی کےذریعے مریضوں کی تشخیص پر منتقل ہو گئےہیں،بجٹ میں کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے،پنجاب حکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کو سپورٹ کر رہی ہے۔





















