ایرانی اسپیکر باقرقالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی جنگ بندی اور ناکہ بندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا نے جہاز رانی اور توانائی کی نقل و حمل کو خطرے میں ڈال دیا ۔ خبردار کیا کہ امریکی ناکہ بندی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتی ۔ امریکا کیلئے اس صورتحال کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔
ایرانی اسپیکر کے مطابق آبنائےہرمز میں نیا نظام تشکیل پارہا ہے ۔ امریکا اور اس کے اتحادی جنگ بندی اور ناکہ بندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کسی بھی سیاسی بحران کا فوجی حل نہیں ہوتا،امریکا کسی کے کہنے پر دوبارہ جنگ کے دلدل میں نہ پھنسے۔





















