کراچی پورٹ پر ملکی بحری تاریخ کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پہلی بار مکمل ٹرانس شپمنٹ جنرل کارگو جہاز نے لنگر انداز ہو کر نیا سنگ میل قائم کر دیا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے مطابق جہاز مختلف اقسام کا کارگو لے کر کراچی بندرگاہ پہنچا، جسے پاکستان کے بحری اور تجارتی شعبے کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر بحری امور جنید انور نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس شپمنٹ جنرل کارگو جہاز کی آمد پاکستان کے بحری شعبے کے لیے بڑی پیش رفت ہے، کراچی بندرگاہ پر ماضی میں صرف کنٹینرز کی ٹرانس شپمنٹ ہوتی تھی، جنرل کارگو، بلک، بریک بلک اور گاڑیوں کی ہینڈلنگ کے ساتھ نئے تجارتی امکانات روشن ہوگئے،کراچی پورٹ خطے کے اہم ٹرانس شپمنٹ مرکز میں تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، عالمی تجارتی راستوں کو جوڑنے میں کراچی پورٹ کا کردار مزید مضبوط ہو گیاپاکستان میں پہلی دفعہ مکمل ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز کراچی بندرگاہ پر آیا ہے۔





















