سعودی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا سائٹس پر گمراہ کن مواد جاری کرنے والے عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف کڑی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر گمراہ کن مواد شئیر کرکے قومی یکجہتی کے خلاف پروپگنڈہ کرنے اور قومی سلامتی اور سماجی امن کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد جاری کرنے والے تمام ملکی اور غیر ملکی افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی جو سوشل میڈیا کے ذریعے خطرات کو ہوا دے رہے ہیں۔





















