ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی ویژن نے انوکھا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیائے موسیقی کو ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز سے محروم ہوئے تقریباً 23 برس ہوگئے ہیں، پاکستان و ہندوستان سمیت پوری دنیا میں اپنی جادوئی آوز کے باعث مشہور نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی وژن نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم تا 23 دسمبر روزانہ ان کا ایک نغمہ نشر کیا جائے گا۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں پی ٹی وی کے اس اقدام کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن نور جہاں کا نغمہ روزانہ رات 11 بجے نشر کرے گا۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 28, 2023
ملکہ ترنم نور جہاں کو ہم سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
ملکہ ترنم نور جہاں کی 23 ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا@murtazasolangi pic.twitter.com/rCCfXsZLBS
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں کو ہم سے بچھڑے 23 برس بیت گئے ہیں اور ان کی 23 ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) ملکہ ترنم نور جہاں کی 23 ویں برسی پر یکم دسمبر سے 23 دسمبر تک ان کا ایک گانا روزانہ رات 11 بجے نشر کرے گا۔