پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیںچیئرمین سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میںچیئرمین سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے سہ پہر 3 بجے تک وقت مقرر تھا۔
چیف الیکشن کمشنرپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نیاز اللہ نیازی نےکہا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست کل صبح جاری کروں گا،انٹرا پارٹی انتخابات پشاور میں ہوں گے۔انٹرا پارٹی الیکشن میں مرکزی اور صوبائی تنظیموں کےامیدوارحصہ لیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے بیرسٹر گوہر میدان میں ہیںمرکزی چیئرمین کےعلاوہ وائس چیئرمین ،سیکرٹری جنرل اورنائب صدورکا انتخاب ہوگاصوبائی صدور،صوبائی جنرل سیکرٹریز سمیت پوری تنظیم کا انتخاب کیا جائےگا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد قانونی قدغن کی وجہ سے عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کا الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں لہذا خان صاحب نے خود فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس دفعہ چیئرمین پی ٹی آئی کے افس کے لئے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گےاتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہوا ہے کہ جونہی اتفاق عدالت کی طرف سے ڈس کوالیفیکیشن کا فیصلہ ختم ہو گا،خان صاحب کو دوبارہ پی ٹی ائی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔
تحریک انصاف پارٹی چیئرمین اور نائب چیئرمین اور تنظیمی عہدوں پر انتخابات ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے تنظیمی اموراورفیصلوں کی توثیق خودکریں گے۔ سزا ختم ہونے پر دوبارہ عمران خان بحیثیت چیئرمین انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ ابھی نئے چیئرمین کے لیے نام کا فیصلہ خود عمران خان کریں گے، اس کے علاوہ پارٹی میں نئی شمولیت اور ٹکٹوں کے سب فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔