قومی کرکٹر شعیب ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جم کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے بروقت ضابطہ بندی ایک مثبت اقدام ہے، تاہم جم اور فٹنس سینٹرز کو خصوصی رعایت دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر دفتری افراد ڈیوٹی کے بعد ورزش کرتے ہیں، اس لیے جم کے اوقات رات 10 بجے تک بڑھانا ایک صحت مند معاشرے کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔
شعیب ملک نے مزید کہا کہ صحت بھی خوراک جتنی ہی اہم ہے اور فٹنس سہولیات تک آسان رسائی ایک بہتر اور توانا پاکستان کے لیے ضروری ہے۔





















