اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود ساڑھے 10 فیصد سے بڑھاکر ساڑھے 11 فیصد کردی۔ترجمان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد شرح سود پر فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث شرح سود میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت اور سپلائی چین معیشت پر اثر انداز ہوئی، پاکستان میں مہنگائی کا منظر نامہ بھی تبدیل ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا اور آج ہونے والے اجلاس میں نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود ساڑھے 10 فیصد سے بڑھاکر ساڑھے 11 فیصد کردی گئی۔





















