آج سے لاہور سمیت صوبہ بھرمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کا آغازکردیا گیا،ڈی آئی جی ٹریفک کےمطابق دوہفتے آگاہی مہم چلائی گئی،آگاہی مہم کے لیےلاہور میں رہبر سکواڈ اور سیفٹی کیمپس لگائے گئےسوشل میڈیا سمیت تمام میڈیا پربھرپور ٹریفک آگاہی مہم دی گئی۔
آگاہی مہم میں لین،لائن،ہیلمٹ ،سیٹ بیلٹ ون وے سمیت ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کیاگیا،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیرکاکہنا ہےصوبہ بھرمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی






















