الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشستیں کم کرنے کا بیان حقائق کے منافی اورمضحکہ خیز قرار دے دیا۔ کہا بطور وکیل بابراعوان کو کوئی بات آئین وقانون سےہٹ کر نہیں کرنی چاہیے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بابر اعوان کا بیان عوام کےذہنوں میں ابہام پیدا کرنےکی ناکام کوشش ہے۔ پچیسویں آئینی ترمیم کےتحت سابق فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا۔ سابق فاٹا کی بارہ قومی اسمبلی کی نشستیں ختم کرکے خیبرپختوںخوا میں 6 نشستوں کا اضافہ کیا گیا،6نشستیں ضم ہونے سے تعداد بڑھ کر انتالیس سے پینتالیس ہو گئی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی میں سولہ جنرل سیٹس بڑھیں اور تعداد ننانوے سے ایک سو پندرہ ہوگئی۔ قومی وصوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں کا تعین پارلیمنٹ کا استحقاق ہے۔ آئین کےمطابق ہی الیکشن کمیشن نےحلقہ بندی کی ہے۔