پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں شامل اکبر ایس بابر 13 سال بعد مرکزی سیکرٹریٹ میں انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پہنچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر 13 سال بعدمرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے اکبر ایس بابرپارٹی کے بانی رہنماؤں کے ہمراہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے ہیں اکبر ایس بابر کو دیکھ کر پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ کے دروازے کھل گئے ۔
سیکرٹریٹ کے باہر اکبر ایس بابر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی معلومات لینے آیا ہوں کاغذات نامزدگی،ووٹرلسٹ،الیکشن کےطریقہ کارکی معلومات حاصل کرنی ہیں،کئی بانی ارکان انٹرپارٹی انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں،کل کےانٹرا پارٹی انتخابات میں بھرپور
حصہ لینا چاہتے ہیں۔