پاکستان کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کامیابی سے لانچ کر دیا گیاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائٹ چین کے تائی یوان لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا،ای او 3 سیٹلائٹ کا کامیاب تجربہ پاکستان کیلئے اہم سنگ میل ہے،سیٹلائٹ سے شہری منصوبہ بندی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور خوراک کے شعبے میں بہتری آئےگی۔
آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ماحولیاتی تحفظ اور ترقیاتی منصوبہ بندی میں بھی مدد ملے گی،ای او 3 سیٹلائٹ مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد فراہم کرے گا،سیٹلائٹ قومی ترجیحات کے مختلف شعبوں میں معاون ثابت ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سپارکو کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیاہے اور خلائی شعبے میں چین کے مسلسل تعاون کو بھی سراہا۔





















