لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کے معاملے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے اہم پریس کانفرنس میں بتایا کہ کرائم سین پر والدہ کے بیانات میں تضاد تھا،شواہد چھپانے کی کوشش کی گئی،واش روم سے بھی خون کے دھبے ملے،ملزمہ نے ہی ساری منصوبہ بندی کی۔
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان رضا نے کہا کہ ملزمہ نےبیان میں شوہر کے کردار پر الزام لگایا اور کہا کہ شوہر غیر اخلاقی کاموں کیلئے مجبور کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تین بچوں کی لاشیں ملیں، گلا کاٹ کر قتل کیاگیا، فرانزک اور ٹیکنیکل شواہد کو جمع کیا، بہت مختصر وقت میں کیس کی تفتیش مکمل کی، بیانات اور شواہد کی مدد سے پتہ چلاکہ بچوں کی قاتل ماں ہے۔





















