نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں خطے کی تازہ ترین صورت حال پر جائزہ اجلاس ۔ خطے میں امن و استحکام کیلئے ایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اسحاق ڈار کا ترکیہ اورمصر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ۔دونوں رہنماؤں کو خطے میں امن کیلئے پاکستانی جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا ۔ واضح کیا کہ امن و استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے وسیع تر مفاد میں ایران امریکا مذاکرات کےلئے کوششیں کر رہا ہے۔ مستقبل میں بھی یہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی ۔ نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ سہولت کاری عمل پر سرکاری ذرائع سے جاری کردہ بیانات ہی پاکستان کی اصل پالیسی کے عکاس ہیں ۔ بے نام حکام یا ذرائع سے منسوب خبریں پاکستانی موقف کی عکاس نہیں ۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرتے ہوئے صرف سرکاری بیانات نشر کرے ۔

نائب وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان اور مصری وزیرخارجہ بدر العاطی سے ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ۔ اسحاق ڈار نے دونوں دوست ممالک کے وزرائے خارجہ کو پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا امن و استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے ۔