متحدہ عرب امارات میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی گرام نرخ ایک درہم بڑھ کر 248 درہم ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں یکم دسمبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 1.5 درہم کا اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 248 درہم پر آگئے۔
متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 15 درہم اضافے سے 2 ہزار 480 درہم کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 25 نومبر کو 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2425 درہم تھے، جس میں اب تک مجموعی طور پر 55 درہم کا اضافہ ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 1.25 درہم کا اضافہ ہوا، جس سے نرخ 229.50 درہم پر آگئے جبکہ 10 گرام نرخ 12.50 درہم بڑھ کر 2 ہزار 295 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں فی تولہ سونا پرانی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے پر برقرار ہے تاہم ملک میں فی تولہ سونا تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔