امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کی معیشت کو شدید نقصان ہورہا ہے، ایران امریکا سے ڈیل چاہتا ہے مگر مجھے کوئی جلدی نہیں۔
آبنائے ہرمز کی بندش طول پکڑنے لگی، امریکی صدر نے ناکہ بندی طویل کرنے کا عندیہ دے دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے ڈیل نہ کی تو ہماری فوج ان سے نمٹے گی۔
امریکی صدر نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے سوال کو بے وقوفی پر مبنی قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا یہ سوال ہی بے وقوفی پر مبنی ہے، ایٹمی ہتھیار کسی کو بھی استعمال نہیں کرنا چاہئے، ایران کےخلاف نیوکلیئرہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا۔ کہا ایران سے معاہدہ صرف امریکا کے مفاد میں اور مناسب وقت پر ہوگا۔





















