نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحرہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے۔ بحرہند میں رکاوٹ سے عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میری ٹائم سینیٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ پر دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا مقصد جیو اسٹرٹیجک رجحانات اور جنگ پرجدید ٹیکنالوجیز کےاثرات پرتبادلہ خیال کرنا تھا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ مقامی پیداوار سے پاکستان میں کم لاگت اور عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہوگی۔ کانفرنس میں جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کیلئے دفاعی صنعت، صارفین اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون پر زور دیا گیا۔ نیول چیف نے کہا کہ بحرہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے۔ بحرہند سے عالمی تجارت کی وسیع آمدورفت ہے۔ بحرہند میں رکاوٹ سے عالمی معیشت پرنمایاں اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔





















