پنجاب کابینہ نے ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافے کی منظوری دے دی،ڈومیسائل فیس دو سو روپے سےبڑھاکر پانچ سو پچاس روپےمقررکردی،ڈومیسائل کے حصول کیلئے شہری کو فیس،ای افیڈیویٹ اور سروس چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
پنجاب کابینہ نے ڈومیسائل فیس میں 175فیصد اضافےکی منظوری دے دی،جسکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نئی فیس اسٹرکچرمیں 200 روپےفیس، 300 روپے ای افیڈیویٹ اور 50 روپےسروس چارج شامل ہیں۔
ڈومیسائل سسٹم کو مکمل ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانے کا فیصلہ
ڈومیسائل فیس صرف e-Pay پنجاب کےذریعے وصول کرنےکا فیصلہ کرلیاگیا ہے،شہریوں کوڈومیسائل اب آن لائن اپلائی اور گھر بیٹھے موصول ہوگا
پی آئی ٹی بی کو فی ڈومیسائل 50 روپےسروس چارج رکھنےکی اجازت دی گئی ہے،500 روپے حکومتی خزانےمیں جمع جبکہ 50 روپے PITB کےپاس رہیں گے
پی آئی ٹی بی کامکمل خودکارڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم متعارف کروادیاگیا،موبائل ایپ کے ذریعے ڈومیسائل اپلائی اور فیس ادائیگی ممکن ہوگی،نادرا طرز پر ڈیجیٹل ویریفکیشن اور ڈیٹا مینجمنٹ کا نظام نافذ کردیا گیا۔
ڈومیسائل کےاجراکا وقت کم ہوکر 2سے 3دن تک محدودکردیاگیا،کورئیرسروس کیلئے 60روپےفی ڈومیسائل لاگت مقررکی گئی،سکیورٹی پیپرکی لاگت 40 روپےفی سرٹیفکیٹ طےکی گئی،ڈیٹا ہوسٹنگ، SMS اور سسٹم مینٹیننس کیلئے 50 روپے شامل ہیں
پی آئی ٹی بی کےمطابق فی درخواست اوسط لاگت 27.55 روپے ہے،سسٹم چلانے کیلئےسالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ نے فیس اضافے پر عوامی برداشت سے متعلق سوال اٹھا دیا
فیس میں 150 روپےاضافےکی مکمل بریک اپ طلب کرلی گئی،مختلف پیراگراف میں فیس اسٹرکچر میں تضادات کی نشاندہی کرلی گئی،سٹیمپ پیپرفیس کہیں 100 اورکہیں 300 روپےلکھنے پر اعتراض کیاگیا،کورئیر اور سکیورٹی چارجزکی حتمی پالیسی پر ابہام سامنے آیا، ڈومیسائل بنوانےکی لاگت 200 سے بڑھکر 550 روپے تک پہنچ گئی۔





















