لاہور میں ایل پی جی گیس شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے، سرکاری نرخ 304 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں گیس 500 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث وہ سرکاری ریٹ پر گیس فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔ دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں سرکاری نرخ پر ایل پی جی فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے۔
دوسری جانب شہریوں نے بھی ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگی گیس کے باعث گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے اور کچن کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
شہریوں اور دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔



















