انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا۔
انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 29 مئی سے 6 جون تک جاپان میں ہوگا،مینز ایونٹ کےمقابلوں میں 9 ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم کردیا ہے۔
پول اے میں بھارت،کوریا،جاپان، چائنیز تائپے اورقازقستان شامل ہے،پاکستان،ملائیشیا، بنگلادیش اور چین پول بی کا حصہ ہے۔
پی ایچ ایف کے مطابق پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم کا پہلا میچ 30 مئی کو چین سے ہوگا،ایونٹ کی تیاریوں کیلئے ملک بھر سے ٹرائلز کا انعقاد کیا تھا۔





















