اٹک ریفائنری سے پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار بحال ہوگئی۔ آپریشن بحال ہونے پر اٹک ریفائنری نے حکام اور شیئر ہولڈرز کو آگاہ کردیا۔
کروڈآئل کی سپلائی اور پیٹرول وڈیزل کی ترسیل شروع ہونے سے اٹک ریفائنری دوبارہ آپریشنل ہوگئی۔ اسلام آباد میں فارن ڈیلیگیٹ کی آمد کے باعث ٹینکرزکی موومنٹ معطل تھی۔
کروڈآئل کی سپلائی رک جانے پر اٹک ریفائنری نے اپنا مرکزی یونٹ بند کردیا تھا، مرکزی یونٹ بند ہونے سے32400 بیرل یومیہ پیداوار رک گئی تھی۔
حکام اٹک ریفائنری کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل نا ہونے سے اسٹاک بڑھتا جارہا تھا، آپریشن بحال ہونے پر اٹک ریفائنری نے حکام اور شیئرہولڈرز کو آگاہ کردیا۔




















