محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا درج حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
لاہور میں صبح سویرے ہی سورج آنکھیں دکھانے لگا،گرمی کی شدت بڑھنے لگی،درج حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 4 روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،دوسری شہر میں چار سے چھ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے,شدید گرمی اور طویل لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔
ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔






















