قومی انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگئی، آج دن بھر پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلاتی رہیں، ملک گیر مہم میں مجموعی طور پر ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سال 2026 کی دوسری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگئی، مہم کے پہلے روز ملک بھر میں پانچ سال سے کم عمر لاکھوں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔ قومی انسداد پولیس مہم انیس اپریل تک جاری رہے گی۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ، سندھ میں ایک کروڑ چھ لاکھ، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ جبکہ بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں 4لاکھ ساٹھ ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار اور آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے۔





















