ہنگومیں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامورپولیس اہلکاروں کی گاڑی پرشرپسندوں نے فائرنگ کردی،ایک اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق واقعہ تحصیل ٹل کےعلاقے چھپری وزیران میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پرمامور پولیس وین پرشرپسندوں نے فائرنگ کردی۔
پولیس اور شرپسندوں میں شدیدفائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا،واقعہ میں ایک اہلکار شہید اورچار زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے
ترجمان پولیس کےمطابق شہید اہلکار اسرارالحق کا تعلق شانگلہ سے ہے،شہید اہلکار پی ٹی سی مین انٹرمیڈیٹ کورس کر رہا تھا۔






















