سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کےاستعمال کے فروغ کیلئےکمیٹی کااجلاس ہوا ،جس میں زیرالتواءمقدمات کابوجھ کم کرنےکیلئےآئی ٹی اورمصنوعی ذہانت کےاستعمال کاجائزہ لیاگیا۔
رپورٹس کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ نےجوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں جسٹس محمدعلی مظہر،نگران وزیرآئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف نے شرکت کی، جس میں نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کےاستعمال پرغورکیا۔
گیازیرالتواءمقدمات کابوجھ کم کرنےکیلئےآئی ٹی اورمصنوعی ذہانت کےاستعمال کاجائزہ لیاگیا۔عدلیہ کے اعلامیہ کے مطابق عدالتی نظام آسان، شفاف بنانےاورغیرضروری تاخیرکی روک تھام کے پہلو کا بھی جائزہ لیاگیاسائلین کوانصاف کی تیزفراہمی کیلئےمصنوعی ذہانت کےاستعمال پرغورکیاگیا۔
نگران وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹرعمرسیف نےتجویزپیش کی کہ ٹیکنالوجی کےبہتراستعمال کیلئےڈیٹاا کٹھا کرنا ہوگا،نظام عدل کےمعیاری ڈیٹا ایکسچینج پالیسی مرتب کرنےکیلئےذیلی کمیٹی قائم،ذیلی کمیٹی کی حتمی منظوری آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔