اسلام آباد مذاکرات کے لئے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا۔ صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔وزیرداخلہ نے غیرملکی وفود کی سیکیورٹی کے لیے ہرممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی غیر ملکی مہمانوں کے لیے انتظامات کی ہدایت جاری کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد امریکہ ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی آنے والے وفود کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریڈ زون کو مکمل سیل کیا جائے گا اور صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ سکیورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر۔ آئی جی اسلام آباد پولیس، کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی سی اسلام آباد، رینجرز، فیڈرل کانسٹیبلری اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔





















