یہود و ہنود گٹھ جوڑ سے بھارتی عوام کا جینا محال ہوکر رہ گیا۔ عالمی جریدے نے مودی سرکاری کی ناہالی اور ناکام حکمت عملی عیاں کردی۔
سنگارپور کے جریدے دی اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق بھارت میں گیس اور پیٹرول بحران کی وجہ سے صنعتی پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے اور بھارتیوں کو دیہات کی طرف نقل مکانی پرمجبور کردیا ہے۔ جنگ کے باعث مارچ کے وسط سے ہی بھارت میں گیس کی فراہمی غیریقینی ہے اور قیمتیں چار گنا تک بڑھ چکی ہیں۔
جریدے کے مطابق چھوٹی اور بڑی فیکٹریوں نے سپلائی کی کمی کے باعث پیداوار مکمل بند یا محدود کردی ہیں۔ صرف سورت شہر کی ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ ڈیڑھ لاکھ مزدور گھروں پر بیٹھ چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یکے بعد دیگرے بحرانوں نے بھارتی شہریوں کو پتھر کے دورمیں دھکیل دیا ہے اور اس سے مودی سرکار کے نام نہاد شائننگ انڈیا کا پردہ بھی چاک ہوگیا ہے۔





















