آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس 13 سے 18اپریل کو شیڈول ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی اداروں کی سپرنگ میٹنگز میں شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف اور عالمی بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی صورت حال اور مشرق وسطٰی جنگ کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ وزیر خزانہ کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور ریٹنگ ایجنسیز کے حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔






















