محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان اہم اجلاس میں کرایوں سے متعلق معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا، خود ساختہ کرایوں میں 65 فیصد اضافہ واپس لےلیاگیا ۔ ٹرانسپورٹرز 25 سے 30 اضافے پر راضی ہو گئے۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات کامیاب رہےجس کے بعد خود ساختہ 65 فیصد کرایہ اضافہ واپس لے لیا گیا ۔ اب بسوں کے کرایوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نئے اضافے کے تحت کرایہ نامہ دوبارہ مرتب کیا جائے گا اور اسی بنیاد پر نئی فہرستیں جاری کی جائیں گی ۔
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے بھی اس فیصلے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوکن پرچی، ٹول پلازہ فیس اور جرمانوں میں کمی کی جائے تاکہ اخراجات میں توازن قائم رکھا جا سکے۔





















