مشرق وسطیٰ کی صورتحال ایس ایس جی سی پربھی اثراندازہونے لگی، کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات خاموشی سے تبدیل کر دیئے گئے ، صارفین کو چوبیس گھنٹے میں سے صرف گیارہ گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق آرایل این جی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے ایس ایس جی سی کےسسٹم میں گیس کی قلت ہے جس کے باعث کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات خاموشی سے تبدیل کر دیئے گئے، 24گھنٹے میں سے 13 گھنٹے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
صارفین کو 24 گھنٹے میں سے 11 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی،صارفین کو صبح 6 سے 10 بجے اور دوپہر 12 سے 3 بجے تک گیس ملے گی، صارفین کو شام 6 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائےگی۔
یومیہ ضرورت 1100 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد ہے، ان دنوں صرف 800 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے،اب صارفین کو کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائےگی۔




















