پاکستان تحریک انصاف نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیرضروری قرار دے کرمسترد کر دیااور فوری طور پر واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے ۔
اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کےساتھ پریس کانفرنس میں بیرسٹر گوہرنےکہا کہ حکومت سبسڈی کے معاملے پر آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں ناکام ہوگئی۔ وزیراعظم نے دوبار قیمتیں نہ بڑھاکر مبارکبادیں وصول کیں پھرعوام کو دھوکا دیا، عام پاکستانی اور غریب کاشتکار شدید متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب سبسڈی کےنام پرفراڈ کیا جائےگا ۔
تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پیٹرول بم پہلے ہی گرچکا تھا ، اب نئی قیمتیں مزید آگ لگا رہی ہیں، یہ گزشتہ چار سال میں ریکارڈ بدترین اضافہ ہے، قیمتوں کے بڑھانےکا اعلان حکومتی وزیروں نے کیا۔ وزیراعظم خود آکرعوام کو اعتماد میں کیوں نہیں لیتے۔






















