انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا اور ڈالر 285.17 روپے پر بند ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 39 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 285 روپے پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 286 روپے 50 پیسے پر آگیا۔
دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے کمی کے بعد 285.17 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں13 پیسے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر285 روپے39 پیسے پربند ہوا جبکہ انٹربینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر287 روپے پر مستحکم رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی