وزیراعظم کی ہدایت پر کفایت شعاری اقدامات کی مانیٹرنگ کیلئے وزارت آئی ٹی نے خصوصی ڈیش بورڈ تیار کرلیا۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ نے حکومتی ڈیش بورڈ کو کفایت شعاری مانیٹرنگ ڈیش بورڈ میں تبدیل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیش بورڈ کے ذریعے پیٹرول کی کھپت میں کمی کے اقدامات کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کی مسلسل مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف خود کفایت شعاری ڈیش بورڈ کے ذریعے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈیش بورڈ میں مختلف وزارتوں کی توانائی بچت سے متعلق کارکردگی کو بھی ٹریک کیا جا سکتا ہے۔ حکومتی دفاتر میں ایندھن کے استعمال کی تفصیلات ڈیش بورڈ پر دستیاب ہیں۔۔ توانائی بحران کے باعث ساٹھ فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی نگرانی بھی جاری ہے ۔ کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کی نشاندہی بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جارہی ہے ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر تمام وزارتوں کو ڈیش بورڈ سے منسلک کر دیا گیا۔۔ ممکنہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے بھی توانائی کھپت کے ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔





















