مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے توانائی شعبے پر منفی اثرات جاری ہیں اور پاکستان میں اب پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیاہے ۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 78.28 روپے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد فی کلو کی قیمت 304.12 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اضافے کے بعد 924 روپے مہنگا ہو گیاہے جس کے بعد اپریل کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔
مارچ کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2665 روپے تھی ، جبکہ فی کلو قیمت 225 روپے مقررر تھی لیکن اس میں اب بڑا ضافہ کیا گیاہے ۔
اوگرا کا کہناتھا کہ ایل پی جی کی قیمت سعودی آرمکو اور ڈالر ایکسچینج سے منسلک ہے،عالمی حالات کے باعث گھریلوسلنڈر کی قیمت میں تقریبا 35 فیصد اضافہ ہو چکاہے۔



















