کراچی میں ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری ادارے 4 اپریل کو بند رہیں گے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 4 اپریل کو ہونے والا روایتی جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے مطابق برسی کے موقع پر صوبے بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قرآن خوانی کے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا




















