لاہور میں شدید بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ختم کر دیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں شام پانچ بجے کے بعد طوفانی بارش ہوئی جو کہ ساڑھے 7 بجے تک جاری رہی جس کے باعث آوٹ فیلڈ شدید گیلی ہو گئی جبکہ پچ میں بھی نمی پائی گئی ، موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میچ کو ختم کر دیا گیا ، انتظامیہ کی جانب سے دونوں ٹیموں کو 1، 1 پوائنٹ دیدیا گیا ۔





















