شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئےایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملز پر تعینات کردیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے مطابق فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں شوگر ملز کی پیداوار، فروخت، کلیئرنس، اسٹاک اور دیگر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔ چینی کی تیار کردہ یا فراہم کردہ ہر بوری پر ٹیکس سٹیمپ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس مہر نہ ہونے کی صورت میں مال ضبط کرلیا جائے گا، ڈیفالٹر کو تین سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔ چینی پر سیلز ٹیکس کی چوری کی کوشش پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ چینی چوری میں ملوث ملز مالکان کے خلاف بھی مقدمہ چلایا جائے گا۔