صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی پر گفتگو کی گئی، ملکی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو خطے کی بدلتی صورتحال اور ثالثی پر بریفنگ دی گئی۔ اہم ملاقات میں ملکی سلامتی ، معیشت اور سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔






















